جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

عمران خان نے تحقیقات میں مکمل معاونت کیلئے ایف آئی اے کو باضابطہ خط لکھ دیا

datetime 24  فروری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحقیقات میں مکمل معاونت کیلئے ایف آئی اے کو باضابطہ خط لکھ دیا۔ عمران خان کے وکلاء کی جانب سے سے ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا کہ عمران خان کو غلط طریقے سے مقدمے میں شامل کیا گیا، عمران خان ایف آئی اے کی

تحقیقات میں مکمل طور پر معاونت کیلئے تیار ہیں، عمران خان پر وفاقی تحقیقاتی رولز کی صریحاًخلاف ورزی کرتے ہوئے بلا تحقیق ممنوعہ فنڈنگ کے الزام پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا، عمران خان حقیقی آزادی مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے، عمران خان کو سنگین زخم آئے جو تاحال پوری طرح مندمل نہ ہوسکے، طبی رپورٹس بینکنگ کورٹ اور انسدادِ دہشتگردی عدالت سمیت مختلف عدالتوں میں پیش کی جا چکی ہیں،تمام عدالتوں نے عمران خان کو ذاتی حاضری سے استثنیٰ دیا ہے، عمران خان 3 دسمبر 2022، 30 جنوری اور 4 فروری 2023 کے اپنے خطوط کے ذریعے ایف آئی اے کی تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کرچکے ہیں، عمران خان ویڈیو لنک، ایف آئی اے کے تفتیش کاروں کی ٹیم یا مفصل سوالنامے کے ذریعے تحقیقات کا حصہ بننے کی پیشکش کرچکے ہیں، بدقسمتی سے ایف آئی اے تحقیقات مکمل کرنے سے گریزاں دکھائی دے رہی ہے، لگتا ہے کہ ایف آئی اے موجودہ حکومت کے دبا ئومیں کام کررہی ہے جس کے عمران خان سے واضح اختلافات ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان کو تحقیقات میں شامل کرنے کی کوئی صورت نہ بن پانے پر پھر سے یہ خط بھیج رہے ہیں، عمران خان کی تازہ ترین طبی رپورٹ اور معاملے میں اب تک سامنے آنے والے نکات پر ان کا جواب بھی تفتیشی افسر کو بھجوا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…