پشاور(این این آئی)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے جیل بھرو تحریک میں پولیس کو گرفتاری نہیں دینی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)سٹی عبدالسلام خالد نے سابق گورنر شاہ فرمان کو گرفتاری دینے کا کہا جس پر شاہ فرمان نے انہیں جواب دیا کہ ایک گھنٹہ جلسہ کریں گے،
گرفتاری نہیں دینی۔ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بھی شہرام ترکئی کو گرفتاری کا کہا، شہرام ترکئی نے گرفتاری دینے سے گریز کیا۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم گرفتاری دینے آئے تھے جیل کا گیٹ نہیں کھولا گیا، جیل کا گیٹ کھولیں گے تو سب اندر جائیں گے، پولیس وین کی کیا ضرورت ہے؟2 قدم کا راستہ ہے گیٹ کھولیں اندر جائیں۔پرویز خٹک نے کہاکہ ہم خود چل کر جیل آئے ہیں تو وین کا کیا مقصد؟، ہم نے گرفتاری دینے کا کہا تھا کہاں دیں گے یہ نہیں کہا، ہم انتظار کر رہے ہیں عمران خان اگلے لائحہ عمل کا پیغام دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی رہنما اور کارکنان کی گرفتاری نہیں ہوئی، پارٹی چیئرمین عمران خان کی نئی ہدایت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)سٹی عبدالسلام خالد نے سابق گورنر شاہ فرمان کو گرفتاری دینے کا کہا جس پر شاہ فرمان نے انہیں جواب دیا کہ ایک گھنٹہ جلسہ کریں گے، گرفتاری نہیں دینی۔