لاہور (نیوزڈیسک) معروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے اردو کے نفاذ کے عدالتی حکم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد صوبوں کی طرف سے اپنی اپنی زبان کے نفاذ کا مطالبہ بھی سامنے آ سکتا ہے ۔سپریم کورٹ کے اردو کے نفاذ کے حکم پر نجی ٹی وی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میں اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہوں ۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے بھی اردو زبان کے نفاذ کے حوالے مسئلہ اٹھایا تھا تو اس پر بھی ردعمل آیا تھا ۔کیا ججز قائد اعظم ؒسے بڑے ہیں ؟۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے عدالتی نہیںبلکہ سیاسی ہوتے ہیں ۔انہوںنے اردو زبان کے نفاذ کے حکم کے بعد کی صورتحال کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پختونخواہ میں پشتو ،بلوچستان میں بلوچی، پنجا ب میں پنجابی اور سندھ میں سندھی زبان کے نفاذ کرنے کا مطالبہ سامنے آ سکتا ہے ۔
اردو کا نفاذ،قائد اعظم کے فیصلے کیخلاف بھی ردعمل آیاتھا،مخالفت کرتاہوں،اعتزاز حسین اَڑ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































