اٹک (نیوزڈیسک)سا نحہ شا دی خان میں شہید ہو نے والے صوبا ئی وزیر داخلہ کرنل شجا ع خانزادہ شہید کی خالی ہو نے والی نشست پر الیکشن لڑنے کے لئے ان کے بیٹے سمیت 5امیدواروں نے کا غذات نامزدگی داخل کر ا دیئے ۔تفصیلا ت کے مطابق خالی ہو نے والی نشست پر پیپلز پا رٹی تحریک انصاف اور کئی دیگر جما عتوں کے مرکزی قا ئدین نے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی مگر اس کے با وجود کئی امیدوار میدان میں آ گئے ہیں الیکشن کمیشن اٹک میںپی پی 16- کے حلقہ میں الیکشن لڑنے کے لئے پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر نعیم اعوان ،تحریک انصاف کے صوبائی امیدوار قا ضی احمد اکبر کے والد بزرگوار قاضی خالد محمود ، محمد بہادر خان عرف جھلا خان ،محمد فیاض نے آ زاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات داخل کرائے ہیں جبکہ خانزادہ شہید کے بیٹے جہا نگیر خانزادہ مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ ہولڈر ہیں ان امیدوا روں نے الیکشن کمیشن اٹک میں کا غذات داخل کرائے ہیں اس مو قع پر محمد بہادر خان عرف جھلا خان نے کہا کہ وہ مو روثی سیاست کے خا تمہ کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا مو قف ہے کہ لوگ ملکوں اور خانو ں کے بندے کہلا نے پر فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ میں اللہ کا بندہ کہلا نے میں اپنی عزت سمجھتا ہو ں ڈاکٹر محمد نعیم اعوان نے میڈیا سے



















































