جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی رہائش گاہ پر جیمرز والی گاڑیاں پہنچ گئی

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر جیمرز والی گاڑیاں پہنچا دی گئیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی سکیورٹی پر مامور گاڑی ان کی لاہور کے علاقے زمان پارک میں

واقع رہائش گا ہ کے باہر پہنچا دی گئی ہے جبکہ پولیس اہلکار بھی سکیورٹی کیلئے پہنچ گئے۔ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود بیریئرز بھی ہٹا دیئے گئےہیں۔دوسری جانب  لاہور ہائیکورٹ نے حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت میں جسٹس طارق سلیم نے عمران خان کے وکیل اظہر صدیق سے مکالمہ کیا کہ ابھی ایک مسئلہ ہے، درخواست، حلف نامے اورآپ کے وکالت نامے پر عمران خان کے دستخط مختلف ہیں، دستخط کیسے مختلف ہوگئے۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے کہا کہ مجھے وقت دیں، دیکھ لیتا ہوں، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ ابھی دیکھ لیں،کسی نے یہ فراڈکی کوشش کی ہے، اس میں آپ کویا عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس دوں گا۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کی درخواست واپس لینے کی استدعا رد کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ درخواست واپس لینے کی اجازت نہیں دوں گاجب تک یہ معاملہ حل نہ ہوجائے۔ عدالت کے ریمارکس پر ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دستخط مختلف ہونے پر جواب کے لیے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے کہا کہ معاملہ سنجیدہ ہے، نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس درخواست کو التوا میں رکھ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…