بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

عتیقہ اوڈھو نے غلاف کعبہ کی سلائی کی سعادت حاصل کرلی

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عمرے اور غلاف کعبہ کی سلائی کی سعادت حاصل کرلی۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے دوران لی گئیں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔مذکورہ تصاویر اور

ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ عتیقہ اوڈھو کو مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا موقع ملا جس پر وہ پروردگار کی شکرگزار اور پاکستان سمیت برادر ملک ترکیہ اور شام کے لئے دعا گو ہیں۔ایک اور تصویر میں انہیں حرم میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر عمرہ ادا کیا، الحمدللہ۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اللہ کی شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ موقع دیا۔ یہ بہت خوبصورت اور یاد گار تجربہ ہے کہ مجھے اس کی قربت حاصل کرنے کا موقع ملا۔ایک اور ویڈیو میں اداکارہ کو کِسوا( خانہ کعبہ کا غلاف)پر سونے کی تاروں سے کڑھائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ خوش قسمتی ہوں کہ مجھے کعبہ کے کسوا پر اللہ کے لیے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع ملا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں ایسا خوبصورت موقع ملے گا۔ شکر اللہ۔ اللہ اکبر

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…