اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کا فون سننے سے انکار کر دیا ہے ۔ نیو نیوز کے پروگرام میں مطیع اللہ جان نے کہا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک فون پر بات کرنے کی درخواست قبول نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے ارشد شریف کیس میں سپریم کورٹ میں بتایا گیا کہ کینیا صدر کو 15جنوری کو درخواست بھیجی گئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود کینیا کے صدر بات چیت کیلئے تیار نہیں ہوئے ہیں ۔