جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل سیزن 8 میں لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، میچ میں کیا حکمت عملی استعمال کی؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں اپنے بولرز کو ٹھیک وقت پر استعمال کیا جس سے فائدہ ہوا۔شاہین شاہ افریدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طاہر کا پہلا میچ تھا اس نے اچھی بیٹنگ کی جبکہ

فخر زمان نے بھی بلاشبہ اچھی بیٹنگ کی ہے۔مین آف دی میچ فخر زمان کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ شروع میں وکٹ ہماری توقعات کے مطابق نہیں تھی۔قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کہا کہ ابتدائی اوورز کے بعد جب گیند اچھی طرح بیٹ پر آئی تو رنز اسکور کیے۔پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جس طرح ہم آغاز میں بیٹنگ کر رہے تھے لگ رہا تھا رنز ہوجائیں گے۔کپتان ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے اچھی بولنگ کی جس طرح سے ان کی بولنگ مشہور ہے۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہمارے بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی، پولارڈ اور ملر نے اچھی بیٹنگ کی تاہم وہ فنش نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے تھی۔ملتان سلطانز 176رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 6وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…