جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب71روپے سے 102روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سرکار ی جاری ہونے والی ریٹ لسٹ کے مطابق چاول ، دالوں اور بیسن کی قیمتوں میں بھی 25روپے سے75روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت 600سے610روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ ایک ماہ کے دوران درجہ اول آئل کی قیمت میں71روپے تک اضافہ دیکھاگیا ہے جس سے پانچ لیٹر کی پیٹی 355روپے اضافے سے3050روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ اول گھی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ درجہ دوم آئلکی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 102روپے تک اضافہ ہوا جس سے 12لیٹر کی پیٹی کی قیمت1238روپے اضافے سے 6528روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت میں71روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 12کلو کی پیٹی1132روپے اضافے سے6432روپے تک جا پہنچی ہے۔رواں ماہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری لسٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بھی 75روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ ریٹ لسٹ کے مطابق چاول سپر باسمتی 45روپے اضافے سے300روپے،دال چنا باریک30روپے اضافے سے235روپے،دال چنا سپیشل35روپے اضافے سے250روپے،دال مسور موٹی 25روپے اضافے سے255روپے،

دال ماش امپورٹڈ دھلی ہوئی 75روپے اضافے سے410روپے،دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ 55روپے اضافے سے370،دال مونگ 30روپے اضافے سے255،کالا چنا موٹا لوکل35روپے اضافے سے235،کالا چنا باریک لوکل35روپے اضافے سے220روپے،سفید چنا 75روپے

اضافے سے360روپے جبکہ بیسن40روپے اضافے سے255روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان میں دالوں کی ضروریات زیادہ تر درآمدات سے پوری ہوتی ہے اور ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…