جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

لیہ کے مزدور جلات خان کو کرکٹ کا جنون لاہور قلندرز میں لے آیا

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی ین پی ) ضلع لیہ کے شہر فتح پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر جلات خان کا کہنا ہے کہ وہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کی طرح نام بنانا چاہتے ہیں۔ جلات خان کا کہنا تھا کہ ان کے والد مزدوری کرتے ہیں اور وہ بھی اپنے بڑے بھائی کے

ہمراہ اپنے والد کی مدد کرتے تھے مگر کرکٹ کا شوق اور جنون انہیں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کھینچ لایا۔ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے ملک بھر میں سفر کرنے والے جلات خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک روز ملتان میں ٹیپ بال کرکٹ میچ کھیلنیگئے تھے، وہاں کسی دوست نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے ٹرائلز جاری ہیں تو انہوں نے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور ٹرائلز میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرکے کیو ایچ پی سی میں داخلے کے لیے منتخب ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بیتاب ہیں اور اس ضمن میں ان کی بھرپور تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ جلات خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی ایک بڑی لیگ ہے اور ان کے پاس اپنے خواب پورے کرنے کے لیے یہ ایک بہترین موقع بھی ہے۔ نوجوان فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ان کے آئیڈیل بولر ہیں تاہم ان میں کرکٹ کا شوق سابق کپتان شاہد آفریدی کو دیکھ کر پیدا ہوا ہے۔ جلات خان نے بتایا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی سے پہلی مرتبہ ملے تو انہوں نے بولنگ کے مفید مشورے دیے اور شاہین آفریدی نے انہیں ہوا کی مخالف سمت میں گیند سوئنگ کرنے کا گر سیکھایا جو انہیں آج بھی یاد ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…