پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بینکو ں سے لیا گیاقرض 13کھرب 98 ارب روپے تک پہنچ گیا

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بینکوں سے 377 فیصد سے زیادہ قرض لیا گیاجو 13کھرب 98 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ قرضہ 2کھرب 93 ارب روپے تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 23-2022 کے جولائی

تا جنوری کی مدت کے دوران نجی شعبے کے لیے بینک کی جانب سے قرضوں کی فراہمی 49.5 فیصد کم ہوگئی گئی جس سے معاشی سست روی کا اشارہ ملتا ہے۔آمدنی میں کمی کے درمیان پی ڈی ایم کی حکومت نے اپنے بڑھتے اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلامی کے ذریعے بہت زیادہ شرح سود پر بینکوں سے تیزی سے قرضہ لینا جاری رکھا۔حکومت نے آئندہ ڈھائی ماہ میں بینکوں سے مزید 57 کھرب روپے قرض لینے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔مالی سال 22 کے اختتام تک شیڈول بینکوں کے ذریعے حاصل کیے جانے والے قرضے 146.3 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔جولائی سے جنوری کے دوران نجی شعبے کا قرضہ 3کھرب 97 ارب روپے تک کم ہوگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 7 کھرب 85 ارب روپے تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 23 میں معاشی شرح نمو بمشکل 2 فیصد رہ سکتی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بینکوں نے نجی شعبے کو مالی سال 2023 کے 7 ماہ میں 4 کھرب 17 ارب روپے فراہم کیے جو گزشتہ سال کے 520 ارب روپے تھے، اسلامی بینکوں سے 90 ارب 80 کروڑ روپے کا قرضہ لیا گیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ قرضہ 103 ارب 90 کروڑ روپے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…