جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت، 19 زبانوں میں 10 ہزار سے زائد گیت گانے والی وانے جیرام چل بسیں

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی سابقہ گلوکارہ وانی جیرام چنئی میں اپنی رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس نے مشتبہ حالت میں وفات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔وانی جیرام کی لاش کلپوک سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کی گئی ہے۔وانی کی ماسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صبح پونے 11 بجے گھنٹی بجائی تو گلوکارہ نے دروازہ نہیں کھولا، فون کیا تو وہ بھی نہیں اٹھایا۔پھر نوکرانی نے وانی کی بہن اوما کو مطلع کیا جنہوں نے وہاں آکر ڈپلیکیٹ چابی سے دروازہ کھولا۔وانی جے رام فرش پر بیہوش حالت میں پائی گئیں، ان کے ماتھے پر زخم تھے۔وانی جیرام نے 1971 میں ’گڈی‘ گا کر سنگیت کی دنیا میں اپنا نام بنایا، انہوں نے 5 دہائیوں تک گلوکاری کی۔گلوکارہ نے 19 زبانوں میں 10 ہزار سے زائد گیت گائے، انہیں بہترین گلوکاری پر تین بار بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…