اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بے شک انسان بے شک پورا دن لگژری گاڑیوں اور اچھے نرم بستر پر سو جائیں لیکن جو سکون اللہ تعالیٰ کی عبادت میں وہ حاصل نہیں کر سکتے ۔ جب انسان ایک وقت نماز کی ادائیگی کرتا ہےتو اس کا دل مطمئن ہو جاتا ہےکہ جیسے اب اس کے ساتھ سب کچھ اچھا ہی ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک دلکش منظر روس میں لوگ شدید برفباری میں کیسے نماز ادا کرتے ہیں۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق غیر ممالک میں ٹھنڈ بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی کئی مرتبہ مفلوج ہو جاتا ہے۔ لیکن مسلمان کچھ بھی ہو جائیں نماز کی ادائیگی نہیں چھوڑتے۔ نماز جمعہ کی ایک وڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی لوگ نماز ادا کر رہے ہیں۔ یہی نہیں جن کو مسجد میں جگہ نہ ملی وہ باہر ہی جائے نماز بچھا کر اللہ پاک کی عبادت کر رہے ہیں۔یہاں کی سردیوں کی نماز میں ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں جوتے نہیں اتارے جا تے کیونکہ ٹھنڈ بہت زیادہ ہوتی ہے جس کیوجہ سے طبعیت خراب ہو نے کے امکانات ہوتے ہیں۔یہاں موجود تمام مسلمان اچھے اور نیک مسلمان ہیں جو شدید ٹھنڈ میں بھی عبادت میں مشغول ہیں۔ اس کے علاوہ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھایا گیا کہ نماز پڑھنے آئے لوگوں کی گاڑیاں بھی اکثر خراب ہو جاتیں ہیِ۔کیونکہ سردی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ گاڑیوں کے انجن ٹھنڈے ہو جاتے ہیں پر لوگ پھر بھی نماز نہیں چھوڑتے کیونکہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ نماز مسلمان کو کسی حال میں معاف نہیں۔