اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

“پٹھان ” کی اڑان ، پہلے 2دن کی کمائی 200 کروڑ سے تجاوز ، بڑی ہندی اوپنرز فلموں میں شامل،ٹاپ پوزیشن کے لیے مقابلہ جاری

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا، فلم پٹھان نے دنیا بھر سے صرف 2دن میں 220کروڑ کما لئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے بزنس کے حوالے سے بھارت اور بیرون ملک دونوں دن نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں اور بہت حد تک یقینی ہے کہ فلم تیسرے دن بھی کمائی کے

حوالے سے ریکارڈ قائم کرے گی۔رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کے پیسے کمانے کی رفتار میں کمی نہیں آرہی، فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 105کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن فلم نے 113کروڑ سے زائد کمائے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم پٹھان آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو کہ طویل وقت تک قائم رہ سکتے ہیں۔قبل ازیں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر کے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہندؤ انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث کئی ماہ تک تنازعات کا شکار رہنے والی فلم پٹھان گزشتہ روز بھارت بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنی۔شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55کروڑ سے زائد کا کاروبار کر کے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔پٹھان سے قبل بالی ووڈ میں ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم کے جی ایف تھی جس نے 53کروڑ 95لاکھ کا بزنس کیا تھا لیکن پٹھان نے پہلے روز مجموعی طور پر 57کروڑ روپے کمائے جس میں سے 55کروڑ باکس آفس اور 2کروڑ روپے ڈبنگ کے ذریعے کمائے گئے۔سی ای او یش راج فلم اکشے ودھانی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ بھارتی سنیما کی تاریخ کا یادگار دن ہے، فلم بینوں اور ناقدین کا پٹھان دیکھنے میں دلچسپی لینا بہت ہی متاثر کن ہے، ورکنگ ڈے میں باکس آفس پر اتنا بڑا بزنس کرنا ثابت کرتا ہے کہ اب بھی ایسی فلمیں موجود ہیں جو شائقین کو اس طرح محظوظ کر سکتی ہیں جیسے پہلے کسی نے نہیں کیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…