ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ افغان ٹرانزٹ کو قرار دے دیا گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)چیئرمین فارن ایکسچینج کمپنیز ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ افغانستان کا راستہ ہے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ میں نے مفتاح اسماعیل، اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی کہا تھا کہ ہمارا بہت بڑا مسئلہ افغان ٹرانزٹ ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ہماری معیشت کو ختم کر رہا ہے اور ہمارے ریزرو کو خالی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسحاق ڈار کو بتایا تھا کہ جنوری کا پہلا افغان ٹرانزٹ 3 ہزار کنٹینر سے بڑھ کر 15 ہزار کنٹینرز پر چلا گیا ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ ہمارے امپورٹر مافیا نے اس لیے افغانستان کے راستے کا انتخاب کیا ہے کیونکہ افغانستان ڈیوٹی فری ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کو ماہانہ 2 ارب ڈالر کا سامان جاتا ہے اور ان ڈالرز کے حصول کیلئے امپورٹرز ہنڈی، حوالہ اور بلیک مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں۔ملک بوستان نے کہا کہ اس مارکیٹ پر روک لگانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ورنہ مارکیٹ میں استحکام کیلئے جو بھی اقدامات کیے جائیں گے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ افغانستان کا راستہ ہے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ میں نے مفتاح اسماعیل، اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی کہا تھا کہ ہمارا بہت بڑا مسئلہ افغان ٹرانزٹ ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ہماری معیشت کو ختم کر رہا ہے



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…