لاہور (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے پنجاب کے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس عامر ذوالفقار نے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب نے گزشتہ روزملاقات کی اور یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ملاقات میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول رکھا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب میں خودساختہ مہنگائی بڑھانے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ آٹا مہنگا بیچنے والوں کوپکڑاجائے اور مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والیافسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعظم نے افسران سے مکالمہ کیا کہ محکمہ صحت کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔