لاہور( نیوزڈیسک)شجاع خانزادہ کو انوکھا خراج تحسین،صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی ہونےوالی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 16سے انکے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ امیدوارہوں گے ۔جہانگیر خانزادہ نے یہ فیصلہ حلقے کی عوام کے اصرار پر اپنے خاندان کے افراد اوروالد کے دیرینہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے ۔رابطہ کرنے پرجہانگیر خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنے والد کی سیاسی میراث کو آگے بڑھاﺅںگا ۔ پی پی 16سے امیدوار کے طور پر سامنے آنے کے سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ اپنے والد کی چھوڑی ہوئی نشست پر امیدوار ہوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ جن سیاسی جماعتوںنے میرے شہید والد کی خدمات کے اعتراف میں اپنے امیدوار نہ لانے کافیصلہ کیا ہے ان کا شکر گزارہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں