واشنگٹن (نیوزڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر ایکدستاویزی فلم جاری کی گئی ہے جس میں برطانیہ میں اسکول میں ان کی کوششوں، گھریلوچٹکلوںاور ان کی فلاحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ فلم 18ماہ کے عرصے میں بنائی گئی ہے ۔فلم زیادہ تر ملالہ کی گھریلوزندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ فلم کے مناظر میں ایک جگہ اس وقت بھرپور مزاح پیدا ہوتا ہے جب ملالہ اپنے چھوٹے بھائی کو اچھا لڑکا کہہ کرمتعارف کراتی ہے جبکہ اپنے دوسرے بھائی کووہ سست ترین کہتی ہے۔ جب ملالہ سے پوچھا جاتا ہےکہ آیا وہ کسی لڑکے سے ڈیٹ پر جانے کےلیے کہے گی تو وہ کھل کھلا کر ہنس دیتی ہے