پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

وفات پا جانے والے مسجد الحرام کے طویل العمر نمازی کو کعبہ کا کبوتر کیوں کہا جاتا تھا؟

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)مسجد الحرام کی طویل العمر شخصیت شیخ عوض معوض الصبحی الحربی(شیخ اودھ الحربی)134سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔شیخ اودھ الحربی مسجد الحرام میں باقاعدہ مقیم تھے اور مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے انہیں کعبہ کا کبوتر کہا جاتا تھا۔

دو مقدس مساجد کے دفتر نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں اطلاع دی کہ شیخ عوض معوض الصبحی الحربی، جنہیں مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے کعبہ کا کبوتر کہا جاتا تھا، انتقال کر گئے۔شیخ اودھ الحربی نے اپنا زیادہ تر وقت مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے اور طواف کرنے میں گزارا۔ایک اور ٹویٹر پوسٹ میں کہا گیا کہ شیخ اودھ الحربی مسجد الحرام میں باقاعدگی سے نظر آتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مسجد الحرام میں گزارا تھا۔مکہ وہ شہر ہے جہاں نبی کریم ﷺ کی ولادت ہوئی تھی۔ رسول اللہ ﷺ 53 سال کی عمر تک مکہ مکرمہ میں رہے۔ بعد میں آپ نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی جہاں 63 سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام میں ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ (100,000) نمازوں کے برابر ہے۔ اس کا اطلاق فرض نماز اور نوافل دونوں پر ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…