جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

ہم برطانیہ کی عدالتوں میں بے گناہ ٹھہرے، بے گناہی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہے؟ نواز شریف

datetime 10  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد،لندن(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے سب سے بڑی اخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف کے خلاف عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہے؟لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے

شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے، اس الزام پربرطانیہ کے سب سے بڑی اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے، منی لانڈرنگ،کرپشن،کمیشن،کک بیکس کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، نیشنل کرائم ایجنسی الزامات کی تحقیقات کرکے شہبازشریف کوکلین چٹ دے چکی ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پی ایم ایل این کی حکومت ہے اور نہ تحریک انصاف کی، برطانیہ آزاد جمہوری ملک ہے جہاں عوام کی حکمرانی ہے، وہ ملک یہ کہہ رہا ہے اس ملک کے اخبار نے معافی مانگی ہے، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو؟ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان، ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے، یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت صدیقی اورجج ارشد ملک کیا کہہ گئے، خود ثاقب نثار کی آڈیو لیکس ہوئیں، یہ سب ہماری بے گناہی کے ثبوت ہیں، مریم نوازکے حق میں فیصلہ بھی عدم شواہدکی بنا پر آیا، عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے، بچے،بچے کی زبان پرتوشہ خانہ چوری کے قصے ہیں، سرتاپاؤں کرپشن میں ملوث شخص ان پر الزامات لگارہا ہے جنہیں برطانیہ کی عدالتوں اور یہاں کی حکومتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے، پاکستانی قوم کو ان سب چیزوں کو غور سے سمجھنا چاہیے۔نوازشریف نے مزید کہا کہ ہم پرتو مفت میں ہی کیس بنتے رہے اور مفت میں جلاوطن کیاگیا،

مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آج یہ حال کردیا ہے کہ غریب اپنے بچوں کا پیٹ تک نہیں پال سکتا،2017 میں پاکستان تیزی سے بلندیوں کی طرف جارہا تھا، اس وقت اشیاء خورونوش کی قیمتیں کیا تھیں،آٹا اور دال کی قیمتیں کیا تھیں، بجلی کتنی سستی تھی بلکہ بجلی آ رہی تھی، ہم وہ ہیں جنہوں نے بجلی کی قلت کو پورا کیا،

ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دی، ہر شعبے میں ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں، اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر کیسے سمجھایا جائے۔(ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ کوئی ایک منصوبے کا نام بتائیں جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہو؟ کوئی ایک منصوبہ بتائیں جویہ فخر سے کہہ سکیں کہ یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا اور مکمل کیا، خیبرپختونخوا میں ایک میٹروبنائی وہ بھی فالٹی اوراربوں کاخرچہ نیب کیس بھی بن گیا، بلین ٹری اورالقادرٹرسٹ کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، یہ 50 ارب کی کرپشن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…