کینٹکی(نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینٹکی کی کائونٹی رووَن کی ایک خاتون کلرک نے اپنے دفتر میں آنے والے شادی شدہ ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اسناد جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ خاتون اہلکار کِم ڈیوس کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرست مردوں یا عورتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنا اس کے نزدیک مذہبی حوالے سے غلط ہوگا۔ وہ اپنے مذہبی عقائد کے باعث ایسا نہیں کر سکتیں۔ امریکی سپریم کورٹ نے اس بارے میں اپنے ایک فیصلے کے ذریعے حکم تو جاری کر دیا ہے لیکن اسی بارے میں خدائی حکم کچھ اور ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ خدا کی رضا سے زیادہ اہم اور بڑا نہیں ہو سکتا۔ایک فیڈرل جج کے حکم پر توہین عدالت کے الزام میں اس خاتون اہلکار کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ کِم ڈیوس کی گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے کینٹکی کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ کے