اسلام آباد(این این آئی)امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول ارشد شریف کی موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملے۔وائس آف امریکا کے مطابق صحافی ارشد شریف کی ایسی چالیس تصاویر حاصل کی ہیں جو نیروبی میں پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئیں۔ہائی ریزولوشن پکچرز کے سائنسی تجزیے کے بعد امریکی ماہرین نے بتایا کہ مقتول صحافی پر موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملتے۔