جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے گھڑی اسکینڈل میں مزید حقائق سامنے آگئے، شاہ زیب خانزادہ کے انکشافات

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گھڑی اسکینڈل میں مزید حقائق سامنے آگئے ہیں،اس کے بعد تحریک انصاف کا گھڑی کی فروخت سے متعلق

دفاع مزید کمزور پڑگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بیانیہ کو برطانیہ میں پہلی دفعہ دھچکا نہیں لگا ہے،شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان کے لگائے گئے الزامات پر انہیں سب سے زیادہ شرمندگی برطانیہ میں ہورہی ہے، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ ڈیلی میل نے تین سال پہلے شہباز شریف سے متعلق ایک تہلکہ خیز رپورٹ شائع کی تھی جس میں برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو دیئے گئے فنڈز میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس رپورٹ کو تحریک انصاف شریف خاندان کیخلاف کرپشن کا واضح ثبوت قرار دیتی رہی، مگر آج تین سال بعد لندن میں شریف خاندان نے اس حوالے سے قانونی جنگ جیت لی ہے، ڈیلی میل نے شہباز شریف اپنی رپورٹ سے معافی مانگتے ہوئے وہ آرٹیکل اپنی ویب سائٹ سے ہٹادیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے یہ معافی نامہ اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کردیا ہے۔ صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق ڈیلی میل نے شہباز شریف کیخلاف شائع ہونے والے آرٹیکل کو ڈیلیٹ کردیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ گوگل کے ساتھ کام کر کے ہر اس آن لائن لنک کو بھی ہٹادیں گے جس میں ڈیلی میل کے سنسنی خیز مگر غلط آرٹیکل کے نتیجے میں شہباز شریف کیخلاف کرپشن کے الزامات موجود ہیں۔ ڈیلی میل کاآرٹیکل سے دستبردار ہونا، الزامات کو ہٹانا اور شہباز شریف سے معافی مانگنا ہتک عزت کے کیس میں تمام چیزوں سے دستبردار ہونے کا اعتراف ہے۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…