نوشکی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے عبدالمجید مینگل جو 54 بچوں کے باپ تھے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ ان کی پہلی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی، ان کی دو بیویاں وفات پا گئیں تھیں۔ عبدالمجید مینگل مرحوم کے گھر 54 بچوں اور بچیوں کی پیدائش ہوئی ان میں سے 12 سے زائد بچے خوراک کی قلت کے باعث فوت ہو گئے تھے۔