لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے پنجاب زون ون نے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے پنجاب زون ون لاہور کی ہدایت پر ایس آئی رانا اعجاز اور ایس آئی علی رضا نے ایوان عدل ایجرٹن روڈ لاہور پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں توقیر احمد، حمزہ، غفران علی، تنویر اور یٰسین شامل ہیں ۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 64400ترکمانستانی منات اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ہنڈی حوالہ ،غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈائون ،5ملزمان گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص
-
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
30 جون کی ڈیڈ لائن ! گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں
-
ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کر دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
ننکانہ صاحب میں شوہر کا ادویات کھا کر اہلیہ سے مبینہ غیر فطری جنسی عمل، ساس نے اندراج مقدمہ کی درخو...
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
تعلیمی اداروں میں مئی میں موسمِ گرما کی چھٹیاں ؟ اصل حقیقت سامنے آگئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، مزید سستا ہوگیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
راولپنڈی، مدرسے کے استاد کی 14سالہ طالب علم سے بدفعلی



















































