ڈھاکہ ( این این آئی) بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے ٹاس کے فوری بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بڑی غلطی کر دی۔آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر ٹاس سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں لیکن اس پوسٹ کے ساتھ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کی تصویر لگا دی گئی۔رپورٹس کے مطابق اس غلطی پر کئی اکائونٹ سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا۔آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔