جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی

datetime 7  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کیخلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت بھی 13 دسمبر کو ہی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی ضمنی انتخاب میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت بھی 13 دسمبر کو ہوگی، عمران خان کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے کی سماعت بھی 13 دسمبر کو ہی ہوگی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہی ہوگی۔خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آ ئی اے) نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سیلاہور ہائی کورٹ میں جمع چار صفحات پر مشتمل جواب میں کہا گیا کہ اکاؤنٹ اوپننگ میں عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا، لاہور میں نجی بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ چلایا جا رہا تھا، الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب اس اکاؤنٹ کو چلا رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…