اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

اسپین کے خلاف پنالٹی ککس سے قبل مراکشی کھلاڑیوں کی سورہ فاتحہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (مانیٹرنگ، این این آئی) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، مراکش نے اسپین کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، سنسنی خیز میچ میں مراکش نے جیت حاصل کرکے میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے۔ واضح رہے کہ اسپین کے خلاف پنالٹی ککس سے قبل

مراکشی کھلاڑیوں نے سورہ فاتحہ پڑھی جس کے بعد پنالٹی ککس کا آغاز کیا گیا، سورہ فاتحہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو شکست دیکر پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا اور سابق عالمی چمپئن کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔ایونٹ کے سپر 16مرحلے کے میچ میں سپین اور مراکش کے مابین سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں اسپین نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی تاہم مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے اسپین کو گول کرنے کا موقع فراہم نہ کیا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے باوجود مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں سر توڑ کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹیز دی گئیں۔اسپین کی ٹیم پہلی تینوں پینلٹیز میں گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ مراکش نے چار پینلٹیز میں تین گولز کر کے فتح اپنے نام کی،اسپینش نژاد مراکو کھلاڑی اشرف حکیمی نے وننگ پنالٹی لگا کر ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچایا۔سنسنی خیز میچ میں مراکش نے جیت حاصل کرکے میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے۔مراکش سابق ورلڈ چمپئن اور فیورٹ اسپین کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی واحد مسلمان اور افریقی ٹیم بن گئی ہے

جہاں اس کا مقابلہ ممکنہ طور پر پرتگال سے ہوگا۔یاد رہے کہ قطر میں جاری ورلڈ کپ میں مراکش کی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور گروپ مرحلے کے دوران بھی وہ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر رہی تھی۔ دوسری جانب مراکش کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مراکش کے علاوہ پاکستان سمیت کئی مسلمان ممالک میں بھی جشن منایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…