تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران کے ٹریفک پولیس چیف نے خواتین کو ڈرائیونگ کے دوران شرعی پردے اورحجاب کی سختی سے پابندی کی تاکید کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی دھمکی دی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران ٹریفک پولیس چیف جنرل تیمور حسینی نے ایک بیان میں کہاکہ جو خاتون بغیر حجاب کے ڈرائیونگ کرتی پکڑی گئی قانون کے مطابق اس کی گاڑی ضبط کرلی جائے گی تاہم قانون میں چونکہ جرمانہ یا کوئی اور سزا نہیں اس لیے وہ گاڑی ضبط کرلیں گے۔جنرل تیمور حسینی کا کہناتھا کہ ضبط شدہ گاڑیوں کی واپسی عدالتی فیصلے کے بعد ہوگی۔ مالکان کو گاڑی کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔