ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ارشد شریف کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ، سپریم کورٹ میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع

datetime 7  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن )کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ قتل غلطی نہیں بلکہ مکمل منصوبہ بندی کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی کے دستخط کے ساتھ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی 592 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کو ایک منصوبہ بندی

کے تحت قتل کیا گیا، کینیا پولیس نے قتل کی تحقیقات میں کوئی معاونت نہیں کی، کیس میں کئی غیرملکی کرداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے، ارشد شریف کے کینیا میں میزبان خرم اور وقار کا کردار اس معاملے میں اہم اور مزید تحقیق طلب ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ارشد شریف کو 20 جون 2022 کو یو اے ای کا ویزا جاری کیا گیا، ویزا 18 اگست 2022 تک کے لیے تھا، ارشد شریف کینیا گئے تو ان کے ویزے میں 20 دن باقی تھے، انہوں نے نئے ویزے کے لیے 12 اکتوبر 2022 کو دوبارہ رجوع کیا، ان کی درخواست کو رد کر دیا گیا۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا کہ ارشد شریف کے سینے میں لگی گولی ٹریجکٹری فائرنگ پیٹرن سے نہیں ملتی، ان کو ایک گولی کمر کے اوپر حصے میں لگی، گولی گردن سے تقریباً 6 سے 8 انچ نیچے لگی جو سینے کی جانب سے باہر نکلی، اس زخم سے یہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ گولی قریب سے چلائی گئی ہے، جس زاویے سے گولی چلی اس کے نتیجے میں گاڑی کی سیٹ میں بھی سوراخ ہونا چاہیے تھا۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف نے وقار احمد کے گیسٹ ہا ئوس میں 2 ماہ 3 دن قیام کیا، وقار احمد کے کینین پولیس اور وہاں کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے روابط ہیں، ان کے کینیا کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی سے قریبی تعلقات ہیں۔فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا کہ وقار کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے ارشد کا آئی فون، آئی پیڈ، پرس، 2 یو ایس بیز حوالے کیں۔

انہوں نے آئی فون اور آئی پیڈ نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے افسر کو دے دیا، ایک دن بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے ایک افسر کو ارشد شریف کی چیزیں لینے کے لیے بھیجا،رپورٹ کے مطابق وقار کے مطابق اس نے این آئی ایس کے افسر کو کال کر کے بتایا، این آئی ایس کے افسر نے وقار کو پاکستانی ہائی کمیشن کو کسی بھی چیز کو تحویل میں لینے سے روکا، بعد میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر پوسٹ کا بندا بھیجا گیا۔

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن افسروں کو اہم شواہد ملے، ہائی کمیشن افسروں کو 2 موبائل، ایک کمپیوٹر اور ارشد کی ایک ذاتی ڈائری ملی، ارشد شریف یہ چیزیں کینیا میں رہائش کے دوران استعمال کر رہے تھے، وقار احمد سے پہلی 3 ملاقاتیں کافی مددگار ثابت ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے ارشد شریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ٹیم کوان کا پاسپورٹ ملا، یو ایس بیز، پاسپورٹ کی کمیشن کو حوالگی کے سوال کا جواب تسلی بخش نہیں، وقار احمد نے پہلے سی سی ٹی وی فوٹیج دینے پر آمادگی ظاہر کی، انہوں نے بعد میں فوٹیج دینے سے معذرت کر لی، وقار احمد نے کہا فوٹیج لوکل اتھارٹیز کے حوالے نہیں کی گئی، انہوں یہ بھی نے کہا وکیل اور بیوی نے فوٹیج نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں وقار کے چھوٹے بھائی خرم کا بھی ذکر ہے، خرم کا کہنا تھا وہ کھانے کے بعد ارشد شریف کو ساتھ لے کر نکلے ، راستے میں انہیں سڑک پر پتھر نظر آئے جس پر خرم نے ارشد کو بتایا کہ یہ ڈاکو ہوں گے، جیسے ہی سڑک پر پڑے پتھروں کو پار کیا تو انہیں گولیوں کی آواز سنائی دی، گولیوں کی آواز سنتے ہی وہ وہاں سے بھاگ گئے۔

خرم نے محسوس کیا ارشد شریف کو گولی لگی ہے۔ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس پر فیصل واوڈا سے 15 نومبر کو رابطہ کیا گیا، ان سے ارشد شریف کے قتل سے متعلق شواہد طلب کیے گئے، ان کی درخواست پر ٹیم نے انہیں 7 سوال تحریری طور پر دیے، جواب کے لیے دوبارہ رابطے کی کوشش پر فیصل واوڈا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیس میں کئی غیرملکی کردار اہمیت رکھتے ہیں، ارشد شریف کے کینیا میں میزبان خرم اور وقار کا کردار اہم اور مزید تحقیق طلب ہے، دونوں افراد مطلوبہ معلومات دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…