پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

’’ملک میں معاشی ایمرجنسی لگنے کی خبریں ‘‘ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےعوام کو واضح کر دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں معاشی ایمرجنسی لگانے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشی بہتری اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں

اور افواہوں پر دھیان نہ دیں جو کہ پاکستان کے قومی مفاد کیخلاف ہے۔وزارت خزانہ کی طرف کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر مبینہ معاشی ہنگامی تجاویز پر ایک غلط پیغام گردش کر رہا ہے فنانس ڈویڑن نہ صرف مذکورہ پیغام میں کیے گئے دعووں کی سختی سے تردید کرتا ہے بلکہ واشگاف طور پر اس کی تردید کرتا ہے اور یہ کہ معاشی ایمرجنسی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے اس پیغام کا مقصد ملک میں معاشی صورتحال کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا ہے اور اسے صرف وہی لوگ پھیلا سکتے ہیں جو پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے، معاشی مشکلات کے اس دور میں ایسے جھوٹے پیغامات گھڑھنا اور پھیلانا قومی مفاد کیخلاف ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیغام میں مذکور نو نکات کا محض پڑھنا ہی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ تجاویز کس حد تک مفید ہیں، پاکستان کی معیشت میں موروثی طاقت اور تنوع کے پیش نظر پاکستان کا سری لنکا سے موازنہ کرنا بھی بالکل نامناسب ہے، موجودہ مشکل معاشی صورتحال بنیادی طور پر اجناس کی سپر سائیکل، روس-یوکرین جنگ، عالمی کساد بازاری، تجارتی سر گرمیوں، فیڈ کی پالیسی ریٹ میں اضافہ اور بے مثال سیلاب سے تباہی جیسے خارجی عوامل کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے بیرونی عوامل کے اثرات کو کم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، یہاں تک کہ جب اسے غیر معمولی سیلاب کے معاشی نتائج کا سامنا ہو اور آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنا پڑے، حکومت وقت پر تمام بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کو پورا کرتے ہوئے

آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے ،اس مشکل معاشی صورتحال میں حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری سے کفایت شعاری کے متعدد اقدامات کیے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات عوام کے علم میں ہیں اور ان کا مقصد غیر ضروری اخراجات کو ختم کرنا ہے، اسی طرح حکومت توانائی کے تحفظ پر غور کر رہی ہے جس کا مقصد بنیادی طور پر درآمدی بل کو کم کرنا ہے،

کابینہ میں اس طرح کی بات چیت جاری رہے گی اور تمام فیصلے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بہترین قومی مفاد میں کئے جائیں گے موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ پٹری پر آ گیا ہے اور نویں جائزے کیلئے مذاکرات اب ایک اعلیٰ مرحلے پر ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی حالیہ کوششوں کے نتیجے میں دوسروں کے علاوہ حالیہ

مہینوں میں کم کرنٹ اکاونٹ خسارے اور ایف بی آر کے ریونیو اہداف کے حصول کا نتیجہ ہے، مستقبل قریب میں بیرونی کھاتوں پر دبائو میں کمی کا بھی امکان ہے جبکہ وسط مدتی ڈھانچے میں ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت باقی ہے، ملک کی معاشی صورتحال اب استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، فنانس ڈویڑن پاکستانی عوام پر زور دیتا ہے کہ وہ معاشی بہتری اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں جو کہ پاکستان کے قومی مفاد کیخلاف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…