جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی، آرمی چیف

datetime 6  دسمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی، مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ضلع خبیر کی وادی تیراہ کا دورہ کیا۔انہوں نے پاک افغان بارڈر پہ تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھولوں کی چادر چڑھائی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے، جب تک ہم پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں کر لیتے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…