جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کا 51 واں یوم شہادت منایا گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) حویلی لکھا کے سرحدی علاقے سلیمانکی سیکٹر میں1971ء کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے عظیم سپوت میجر شبیر شریف شہید کا 51 واں یوم شہادت منگل کے روز منایا گیا ۔میجر شبیر شریف شہید 28اپریل 1943ء کو پنجاب کے ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، 19اپریل 1964ء کو پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا،

3 دسمبر 1971ء کو میجر شبیر شریف شہید سلیمانکی سیکٹر میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے، ان کو ایک اونچے بند پر قبضہ کرنے کی مہم سونپی گئی جہاں سے دو گاں گورمکھ کھڑا اور بیری والا زد میں آ سکتے تھے ۔میجر شبیر شریف شہید کو اس پوزیشن تک پہنچنے کے لئے پہلے دشمن کی بارودی سرنگوں کے علاقے سے گزرنا تھا اور پھر 100 فٹ چوڑی اور 18 فٹ گہری ایک دفاعی نہر ثبونہ کو تیر کر عبور کرنا تھا ، دشمن کی شدید گولہ باری کے باوجود مشکل مرحلہ طے کیا اور اپنی کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے دشمن پر سامنے سے ٹوٹ پڑے ۔3 دسمبر کی شام تک اس کی قلعہ بندیوں سے باہر نکال دیا، گھمسان کے اس معرکہ میں دشمن کے 43سپاہی مار دیئے اور 28 کو قیدی بنا لیا گیا، متعدد ٹینکوں کو بھی تباہ کر دیا، بھارتی فوج کے کمانڈر میجر نارائن کو ہلاک کرکے اس کے قبضے سے قیمتی دستاویزات حاصل کر لیں۔6 دسمبر کی دوپہر کو دشمن کے ایک اور حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف شہید اپنے توپچی کی اینٹی آئر کرفٹ گن سے دشمن کے ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ دشمن کے ٹینک کا ایک گولہ انہیں آ لگا اور وہ شہید ہو گئے ۔دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر گورنمنٹ پاکستان کی جانب سے میجر شبیر شریف شہید کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔میجر شبیر شریف شہید واحد فوجی افسر ہیں جن کو نشان جرات اور نشان حیدر عطا کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…