پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا،‘عمران خان

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسمبلیاں 3 ماہ بعد تحلیل کی جائیںجبکہ عمران خان اپنے موقف پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی

تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقاتیں کیں جس کا اندرونی احوال سامنے آیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ملاقات میں فواد چوہدری سے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی تکمیل کے لیے 3 ماہ درکار ہیں۔ہماری طرف سے اسمبلیاں توڑنے سے انکار نہیں چاہیے کل توڑ دیں لیکن اس سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے اور وہ ادھورے رہ جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر تین ماہ بعد اسمبلی توڑی جائے تو یہ بہتر فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پیغام اپنے پارٹی چیئرمین کو پہنچایا تو عمران خان نے کہا کہ اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اسی موقف پر قائم ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل فوری انتخابات ہی ہیں۔



کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…