جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تعلقات کیسے تھے؟ فواد چوہدری کھل کر بول پڑے

datetime 6  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے ہماری کوئی مدد نہیں کی تھی۔ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ 2018میں ہم زیادہ نشستوں سے کامیاب ہوتے،

انتخابات میں ہمارے کچھ نمائندے تو ہزار، ہزار ووٹوں سے ہارے ہیں، ہمیں توقع سے کم نشستیں ملی تھیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان 2018 میں بھی ملک کے مقبول لیڈر تھے اور سب کو تحریک انصاف کی کامیابی نظر آرہی تھی اسی لیے لوگ آئے، اگر پارٹی ہار رہی ہوتی تو کوئی ترین کے جہاز میں نہ بیٹھتا۔ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات بھی رہے اور خراب بھی رہے، مدت میں توسیع کیا سیاست دان دیتے ہیں یا پوچھ کر دی جاتی ہے؟ ادارے کی جانب سے درخواست آتی ہے جو فرمان ہوتا اور پورا ہوتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہوتا ہے اس کے برعکس بھارت میں اسٹیبلشمنٹ بیورو کریسی ہے پاکستان میں ادارے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور فیملی میڈیکل رپورٹس کیسے بنیں یہ بھی تاریخ ہے لیکن یہ کہنا کہ پی ٹی آئی میں لوگ کسی کی ہدایت پر شامل ہوئے تھے غلط ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…