اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ عمران خان جب حکومت میں تھے تب یہ غلطیوں کی باتیں نہیں کرتے تھے، عمران خان کو اتنی جرات تھی تو اقتدار میں رہتے ہوئے یہ باتیں کرتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے 35پنکچرز کا الزام لگایا پھر کہا
سیاسی بیان تھا۔خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں نیب ان کے ہاتھ میں نہیں تھا، حکومت ان کے ہاتھ میں نہیں تھی، عمران خان بے ساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کا غلطیوں کا اعتراف نہیں اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہونا ہے۔
مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کے دعووں پر جنرل باجوہ کو وضاحت پیش کرنی چاہئیے کیونکہ فوج تو بار بار کہتی رہی کہ ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹیں اور ہم سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں لیکن اسکے بعد بھی اگر جنرل باجوہ پرویز الٰہی کو سیاسی مشورے دیتے رہے تو یہ آئین کی دفعہ 244 کی خلاف ورزی تھی pic.twitter.com/auFxFRrnBc
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) December 6, 2022