اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم

datetime 5  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی ) ہائی کورٹ نے میڈیکل کے طلبہ کے خلاف کورونا ایس او پیز اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی،

جس میں انہوں نے طلبہ کی درخواست پر اخراج مقدمہ کا حکم سنایا۔ عدالت نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں مقدمے کے اخراج کی وجوہات بھی بیان کیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ طلبہ پر الزام ہے کہ احتجاج کے دوران حکومت مخالف نعرے بازی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر طلبہ کیخلاف تھانہ کوہسار میں آپریٹر منتظر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں مقدمہ اخراج کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مقدمہ اندراج کے وقت کورونا ایس او پیز اور دفعہ 144 کا نفاذ کرنے والا سرکاری افسر یا اس کا ماتحت موجود نہیں تھا۔ سیکشن 195 ون اے کے تحت سرکاری افسر موجود نہ ہو تو ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی، لہذا 6 جولائی 2021 کو تھانہ کوہسار میں آپریٹر منتظر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر خارج کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…