جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا انتخابات کو التواء میں ڈالنے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت ،مہنگائی کیخلاف عوام میں جانے کا فیصلہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے موجودہ حالات میں انتخابات کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے انتخابات کو التواء میں ڈالنے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کرنے اورملک کی بدترین معاشی صورتحال اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی ’’ الیکشن کرا ئوملک بچا ئو‘‘ کے عنوان سے

مہم شروع کر ے اور پہلا مرحلہ 7 دسمبر سے شروع ہو کر 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پارٹی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی ۔اجلاس میں شفقت محمود، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، فواد چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد ، محمود الرشید ، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادل خیال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ۔اجلاس میں ملک میں جاری مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیاکہ مہنگائی کے خلاف فوری احتجاجی مہم شروع کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی ہے اور اسی سلسلے میں پہلی ریلی سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے حلقے سے نکالی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بتدریج ان ریلیوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا اور دیگراحتجاجی ریلیوں کا شیڈول جلد جاری کیاجائے گا۔ پارٹی کی سینئر قیادت اور اراکین اسمبلی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ایوان سے استعفوں اور اسمبلی کی تحلیل کے چیئرمین عمران خان کے اصولی اعلان کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں فوری طور پر ملک میں قومی انتخابات کا صاف و شفاف انعقاد ناگزیر ہے ۔

انتخابات کو التوا ء میں ڈالنے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔اجلاس میں صاف شفاف انتخابات کے علاوہ کسی بھی ماورائے آئین و قانون حربے کو قبول نہ کرنے کا دوٹوک فیصلہ کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا کہ مخدوش ترین معاشی صورتحال فوری فیصلہ سازی کی متقاضی ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام اور آئین بالادست ہے، ۔

تبدیلی سرکار کے بھونڈے تجربے نے ملک و ملت کو بحرانوں کی دلدل میں دھنسا دیا ہے، ساکھ و صلاحیت سے محروم گروہ کو قومی فیصلہ سازی دے کر عوام کو قیادت کے انتخاب کے حق سے محروم کیا جارہا ہے، تحریک انصاف یکجا، یکسو اور متحد ہو کر اپنے قائد عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ’’الیکشن کرا ئوملک بچا ئو‘‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز لاہور سے ہوگا، مہم کا پہلا مرحلہ 7 دسمبر سے شروع ہو کر 17 دسمبر تک جاری رہے گا، مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں گیارہ ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد ہو گا۔پہلی ریلی 7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقہ میں ہوگی، ریلیوں میں مہنگائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور گرتی معیشت کے حوالے سے نکات اجاگر کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…