جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

منگلا بجلی گھر کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے گارڈز کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے بدتمیزی

datetime 5  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی) منگلا بجلی گھر کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعظم پاکستان میں جھڑپ، وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کے دوران امریکی سفیر کو خوش کرنے کی کوشش کی،نجی ٹی وی کے مطابق خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے میرپور متاثرین اور کشمیریوں کی قربانیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا،

اس حوالے سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں منگلا پاور پراجیکٹ کی تقریب میں پہلے تو وزیراعظم آزاد کشمیر کو بلایا نہیں گیا، وہاں امریکی سفیر بھی موجود تھے، سمیع ابراہیم کے مطابق جب شہباز شریف نے گفتگو شروع کی تو انہوں نے اپنی پارٹی کے لوگوں کا ذکر کیا نہ میرپور کے لوگوں کا ذکر کیا نہ کشمیر کے لوگوں کی قربانی کا ذکر کیا، نہ کی کشمیر کا ذکر کیا، جس پر وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے احتجاج کیا وہاں پر انہوں نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ کشمیر کی توہین کر رہے ہیں، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کے گارڈز نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، وہاں جو کچھ بھی ہوا بڑا افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگلا بجلی گھر کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔منگلا بجلی گھر کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کے تحت تمام یونٹ میں 50 برس پرانی مشینری کو تبدیل کرکے نئی مشینری لگائی جارہی ہے، ریفربشمنٹ منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد منگلا بجلی گھر کی استعداد 1000 میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائیگی جسکے نتیجے میں سالانہ 5.6 بلین یونٹ صاف، ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کی جائے گی،منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی 10 میں سے 6 یونٹس کی ریفربشمنٹ پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہے جبکہ آج وزیرِ اعظم نے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تکمیل کا افتتاح کیا،

مجموعی طور پر 483 ملین ڈالر کی لاگت سے جاری اس منصوبے میں USAID کی طرف سے 150 ملین ڈالر کی گرانٹ، 90 ملین یورو کا Loan AFDاور واپڈا کی طرف سے 178 ملین ڈالر فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس موقع معاونِ خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس، چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، امریکہ کے پاکستان میں سفیر ڈانلڈ بلوم، USAID مشن ڈائیریکٹر Reed Aeschlimanی موجودتھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…