منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں زائد المیعاد ویزوں پر مقیم غیرملکیوں کیلئے آخری موقع وزارت داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزارت داخلہ نے ملک میں زائدالمعیاد ویزوں کے باوجود قیام پذیر غیر ملکیوں کیلئے عام اور رعایت کا اعلان کرتے ہوئے قانونی ایگزیٹ کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت زائد از مدت ویزے والے

غیر ملکیوں کی سزا 3 سال قید ہے، ایسے غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ31دسمبر2022کے بعد ایک سال سے زائد مدت ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی اور پاکستان میں آئندہ انٹری کیلئے ایسے غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے غیر ملکیوں کو31دسمبر2022سے پہلے پہلے پاکستانی حکام سے ایگزیکٹ پرمٹ حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایسے غیر ملکی پاکستان آن لائن ویزا سسٹم کے ذریعے (POVS) کے ذریعے اپنی درخواست دے سکتے ہیں تاہم بھارت اور صومالیہ سے تعلق رکھنے والے زائد المیعاد ویزے والے شہریوں کو ایگزیکٹ پرمٹ کے حصول کیلئے وزارت داخلہ کے متعلقہ سیکشن میں جاکر درخواست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکیوں کو ایگزیکٹ پرمٹ کے حصول کیلئے کوئی اضافی چارجز نہیں دینا ہوں گے اور نہ ہی ان کیخلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…