جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت، آٹھویں جماعت کی طالبہ سے دو ہم جماعت ساتھیوں کی زیادتی

datetime 4  دسمبر‬‮  2022 |

ممبئی(این این آئی)بھاتی شہرممبئی میں دو لڑکوں نے اپنے اسکول کے کلاس روم میں اپنی 13سالہ ہم جماعت طالبہ کی عصمت دری کی جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ

لڑکی کو اس کے دو ہم جماعت ساتھیوں نے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب ان کے ساتھی طلباء ڈانس کی مشق کے لیے کلاس روم سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی اور ملزم لڑکے آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ عہدیدار نے بتایاکہ اس واقعے کی وجہ سے لڑکی صدمے کا شکار ہے اور اس نے واقعے کے بارے میں اپنے گھر والوں کو بتادیا جنہوں نے فوری طور پر ملزموںکے خلاف شکایت درج کرائی۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔لڑکوں کو بچوں کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں جنوبی ممبئی کے بچوں کے حراستی مرکز بھیج دیا۔پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات جا ری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…