منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بغیر حجاب عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کوہ پیما کا گھر مسمار کردیا گیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)بغیر حجاب عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کوہ پیما الناز رکابی کا ایران میں گھر مسمار کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی کوہ پیما الناز رکابی نے رواں سال اکتوبر میں جنوبی کوریا میں کوہ پیمائی کے عالمی مقابلے میں

بغیر حجاب شرکت کی تھی۔ان کے اس عمل پر ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے انہیں سراہا تھا اور ہیرو قرار دیا تھا۔بعد ازاں خاتون کوہ پیما نے وطن واپسی پر اپنے عمل پر معافی بھی مانگی تھی۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں خاتون کوہ پیما کا گھر گراتے ہوئے دیکھایا گیا ہے اور اس ویڈیو میں الناز کے ایتھلیٹ بھائی بھی روتے نظر آئے۔اس حوالے سے مقامی میڈیا نے کہا کہ الناز رکابی کی فیملی کے پاس گھر کی تعمیر کا پرمٹ نہیں تھا جس کے باعث مکان گرایا گیا۔خیال رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں مظاہروں کے دور ان مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حجاب پر پابندی اور خواتین کے خلاف تشدد و امتیاز ختم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…