نئی دہلی(نیوز ڈیسک) اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کی آر ایس ایس سے ملاقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ثابت ہوگیا مودی حکومت کو آر ایس ایس کنٹرول کرتی ہے اور حکومت عوام کے بجائے آر ایس ایس کو ہی جواب دہ ہے۔ کانگریس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وزراءغیرمنتخب اور غیرسیاسی جماعت کو وضاحتیں دے رہے ہیں اور ان سے اپنے کاموں کی تائید حاصل کر رہے ہیں، اس سے وضاحت ہوتی ہے کہ وزیراعظم وزرائ کے تمام گھپلوں پر خاموش کیوں رہتے ہیں، ہم اس چیز کو دیکھ رہے ہیں کہ ایک منتخب حکومت کو ایک فاشسٹ جماعت کنٹرول کر رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام نے آر ایس ایس کو ووٹ نہیں دیئے بلکہ بی جے پی کو مینڈیٹ دیا ہے، وزیراعظم مودی کسی اور کے بجائے بھارت کے عوام کو جواب دہ بنیں اور انہی کی نمائندگی کریں۔