لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈومیسٹک کرکٹ نظام تبدیل ہونے سے سینکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہوئے، ڈیپارٹمنٹس کی بندش سے ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ختم ہو گیا،ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی پی سی بی کے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس ابھی تک غریب کرکٹرز کو پانچ ماہ سے نہ ماہانہ معاوضہ دیا گیا اور نہ ہی میچ فیس دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحال کا اعلان کر رکھا ہے لیکن ابھی تک اس پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔