منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی جانب سے حکومت کومذاکرات کی پیشکش کے بعد سیاسی ہلچل میں کمی

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت کومذاکرات کی پیشکش کے بعد سیاسی ہلچل کم ہو گئی ،تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی حکومتوں کی تحلیل کے حوالے سے آئندہ کا فیصلہ15 دسمبر کے بعد کئے جانے کا امکان ہے ۔

پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی عدم اعتماد یا دیگر آپشن کے استعمال کو عارضی طور پرموخر کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وفاقی حکومت کو انتخابات کی تاریخ کے لئے مذاکرات کی مشروط پیشکش کے بعد اپوزیشن کی مرکزی جماعت (ن) لیگ نے غیر رسمی مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے اور اسی وجہ سے صوبے میں گزشتہ کئی روز سے جاری سیاسی ہلچل میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے آئندہ کا فیصلہ 15دسمبر کے بعد کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پنجاب میں اپوزیشن کی مزاحمتی سر گرمیوں میں بھی کچھ ٹھہرائو آیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد اور گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کیا گیا ہے اور وفاقی حکمران اتحاد اور پنجاب کی اپوزیشن نے انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر عمل شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمران خان کے بیان پر اتحادی حکومت اپنی نئی حکمت عملی اپنائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…