جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

تفتیشی افسران کا شواہد نہ ہونے کا اعتراف علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمات خارج

datetime 3  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

14صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریر کیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمے کی تفتیشی افسران نے شواہد نہ ہونے کا اعتراف کیا، کچھ تفتیشی افسران نے شواہد یو ایس بی میں ہونے کا بیان دیا لیکن کہا کہ ٹرانسکرپٹ نہیں ہے۔فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی بھی ایف آئی آر میں ملزم کے خلاف دوران احتجاج اسلام آباد میں داخل ہونے کا الزام نہیں، ملزم کے خلاف یہ الزام ہے کہ اس کے اکسانے پر اسلام آباد میں مظاہرین اکٹھے ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم کے خلاف اسلام آباد میں اشتعال انگیز تقریر کے شواہد نہیں ہیں لہذا اخراج مقدمہ کی درخواستیں ملزم کی حد تک منظور کی جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…