بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شوہر نے 2کروڑ انشورنس ہتھیانے کیلئے بیوی کو ٹریفک حادثے میں مروا دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت میں ایک شوہر نے 2کروڑ روپے انشورنس کی رقم ہتھیانے کیلئے بیوی کو ٹریک حادثے میں قتل کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے رہائشی منیش چند نے ایک کرائے کے قاتل کو ہائر کیا جس نے اپنی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار منیش چند کی

بیوی اور اس کے کزن کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اکتوبر میں پیش آیا جب منیش کی بیوی شالو اپنے کزن راجو کے ہمراہ مندر جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق منیش اور شالو کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے اور منیش نے قتل کے منصوبے سے کچھ عرصہ قبل ہی شالو کی انشورنس کرائی تھی اور 2019میں شالو کی شکایت پر ایک مرتبہ اس کے شوہر منیش کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منیش نے قتل کے منصوبے کے تحت اپنی اہلیہ سے کہا کہ پنڈت نے اسے کہا ہے کہ اگر اس کی اہلیہ 12مرتبہ مندر کا دورہ کریگی تو تم دونوں خوشحال زندگی گزارو گے جبکہ منیشن نے اہلیہ شالو کو قتل کرنے کیلئے مکیش سنگھ راٹھور نامی شخص کو 10 لاکھ کی طے کردہ رقم میں سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ایڈوانس میں دیئے۔پولیس کا کہنا ہے شوہر کے بار بار اصرار پر شالو نے اپنے کزن کیساتھ موٹر سائیکل پر مندر جا رہی تھی کہ کرائے کے قاتل نے اپنی گاڑی جان بوجھ کر ان کے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی۔جے پور پولیس نے منیش چند اور مکیش سنگھ راٹھور سمیت 5افراد کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…