آصف زرداری کا مسلم لیگ ن کو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے روکنے کا مشورہ

2  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے باہر نکلنے کے بیان کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو لاہور جانے کے پروگرام بارے آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت اور ن لیگی وفد کی

سابق صدر کے درمیان مشاورت ہوئی ۔ سابق صدر نے کہاکہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے کردار ادا کرونگا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے روکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم سے بھی جو ہوسکا کریں گے۔ سابق صدر نے کہاکہ جلد پنجاب جاؤنگا، لاہور میں قیام کرونگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہونے سے روکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلیاں تحلیل ہونے سے نہ روک سکنے اور بعد کے آپشنز پر بھی غور کیا گیا، ہم سیاسی بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ کسی کو غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کرکے سیاسی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اعظ نے پیغام دیا کہ آپ نے بہترین انداز میں پہلے بھی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپ جو بھی آئینی و قانونی اقدام اٹھائیں گے، مکمل تائید ہوگی۔  وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت اور ن لیگی وفد کی سابق صدر کے درمیان مشاورت ہوئی ۔ سابق صدر نے کہاکہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے کردار ادا کرونگا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…