ہداپیسٹ(نیوز ڈیسک) ہنگری کے حکام نے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کے ریلوے اسٹیشن کو دودن بند رکھنے کے بعد تارکین وطن کیلئے کھول دیا ہے ۔ جمعرات کی صبح اسٹیشن کھلنے کے بعد بڑی تعداد میں تارکین وطن اسٹیشن پر جمع ہوگئے ۔ واضح رہے کہ ریلوے اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے یورپ جانے کے خواہش مند ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن سٹیشن پر پھنسے ہوئے تھے حکام نے یہ فیصلہ ایک ایسے موقعے پر کیا ہے جب تارکین وطن کے مسئلے پر بات کرنے کیلئے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اور بن اور یورپی یونین کے حکام برسلز میں ملاقات کرنیوالے ہیں ۔ تارکین وطن کے بحران کے حل کیلئے یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کا اجلاس 14 ستمبر کو برسلز میں ہوگا۔