کابل (اوصاف ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان کے حملے میں 7پولیس اہلکارمارے گئے طالبان نے فوجی سازوسامان بھی قبضہ میں لے لیا قندوز میں ایک شہری اور بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلمند کے ضلع گرام سیر کے ضلعی پولیس چیف نے بتایا کہ طالبان نے برہ تیگہ کے مقام پر چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جھڑپ میں مقامی پولیس کمانڈر سمیت 7پولیس اہلکار ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔حملہ آوروں نے پولیس کے اسلحہ اوردیگر سامان پر بھی قبضہ کرلیا۔شمالی صوبہ قندوز میں حکام کے مطابق تشدد کے تازہ واقعات میں ایک شہری اور12عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔حکام نے بتایاکہ صوبہ فاریاب میں دو مقامی کمانڈروں کے مابین جھڑپ میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔اسی طرح صوبہ جوزجان میں ایک جھڑپ میں دو طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ۔
کابل :طالبان کے حملے میں 7پولیس اہلکارمارے گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































